ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کاپو بیچ پر لائف گارڈس نے دو افراد کو غرق ہونے سے بچالیا

کاپو بیچ پر لائف گارڈس نے دو افراد کو غرق ہونے سے بچالیا

Tue, 18 Oct 2016 12:35:00  SO Admin   S.O. News Service

اڈپی 18؍اکتوبر(ایس او نیوز) کاپو ساحل پر سیر کے لئے آنے والے دو افراد سمندر میں غرقاب ہونے لگے تو لائف گارڈس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں موت کے منھ میں جانے سے بچالیا۔

پانمبور بیچ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ایکزیکٹیو افیسر یتیش بائکمپاڈی نے بتایا کہ آٹھ افراد پر مشتمل منگلورو کاایک خاندان کاپو بیچ پر سیر وتفریح کے لئے آیا ہوا تھا ۔ اس موقع پر سدانند دیواڈیگا (۴۲سال)تیز موجوں میں پھنس گیا۔ اسے بچانے کے لئے اس کا رشتہ دارملن دیواڈیگا(۲۶ سال) آگے بڑھا لیکن وہ دونوں تیز لہروں کا مقابلہ نہیں کرسکے اور غرقاب ہونے لگے۔ اس وقت وہاں پر موجودلائف گارڈس مدد کے لئے دوڑ پڑے اور دونوں کو بحفاظت کنارے پر لے آنے میں کامیاب ہوگئے۔0

Share: